مختلف محکمہ جات کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا جارہاہے
حیدرآباد 5 ستمبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتما م
حج کیمپ 2014 کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ حج ہاؤز میں
عازمین کی ٹیکہ اندازی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ مختلف
محکمہ جات اور اداروں کے عہدیدار وقتاً فوقتاً حج ہاؤز کا دورہ کرتے ہوئے
انتظامات کو قطیعت دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی عربین ایر لائنز کے
عہدیدراوں نے حج ہاؤز کا تفصیلی جائیزہ لیا۔ سال گزشتہ کے مقابلہ میں
انتظامات کو بہتر بنانے کے تعلق سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور حج
ہاؤز کی شمالی سمت میں واقع زیر تعمیر بلڈنگ کے اسٹرکچر کو استعمال کرنے
کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ پروفیسر ایس
اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ
اسٹیٹ حج کمیٹی اور جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اور جناب عرفان شریف کے
ہمراہ سعودی ایر لائینز کے عہدیداروں جناب محمد افتخار احمد برانچ
مینیجر‘ جناب پریم کمار سپر وائزر کسٹمر سروسس ‘جناب عبدالواحد لیڈ کسٹسر
سروسس ‘ اور جناب محمد مشتاق نے حج ہاؤز کی بلڈنگ میں لگیج چیک کے لئے
بیاگیج چیکنگ مشین کی تنصیب‘ امیگریشن کے علاقہ‘ اور بورڈنگ کے لئے
استعمال ہونے والے علاقوں کا معائینہ کیا۔ حج ہاؤز کے سامنے میٹرو ٹرین کی
تعمیرات کے پیش نظر حج ہاؤزکے اندر آر ٹی سی بسوں اور ڈی جی ٹی ویان کے
داخلہ اور نکاسی کی دشواریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ نئی زیر
تعمیر عمارت کو عازمین کا سامان رکھنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔